انکم ٹیکس آفس میں آگ لگنے سے ریکارڈ کو ہوئے نقصانات کے بارے میں سی بی ڈی ٹی کی وضاحت
نئی دہلی4جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میڈیاکے کچھ شعبوں میں اس طرح کی خبریں آئی ہیں جن میں کہاگیاہے کہ کل ممبئی میں سندھیاہاوس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اس دفترمیں واقع انکم ٹیکس آفس کے نیرومودی /میہل چوکسی سے متعلق تفتیشی دستاویزات اورریکارڈتلف ہوگئے ہیں۔ وضاحت مقصود ہے کہ اس طرح کی رپورٹیں مکمل طورپرغلط اوربے بنیاد ہیں۔مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ نیرومودی /میہل چوکسی کے معاملے میں جاری تفتیشات سے متعلق ریکارڈ /دستاویزات پہلے ہی اسسمنٹ کے ایک حصے کے طوپرمختلف عمارتوں میں واقع اسسمنٹ یونٹوں کی منتقل کی جاچکی تھیں۔نیرومودی /میہل چوکسی سے متعلق ریکارڈ/دستاویزات کولاحق ہونے والے کسی بھی خسارے یا نقصان سے متعلق اندیشے جن کا تعلق آئی ٹی آفس ممبئی میں لگنے والی آگ سے ہوقطعاًبے بنیاد ہے۔